چمیرا اور دھننجایا ڈی سلوا کی انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے آئی لینڈرز سکواڈ میں واپسی

کولمبو ۔21جنوری (اے پی پی):سری لنکا کے فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا اور تجربہ کار آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ چرتھ اسالنکا ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق چرتھ اسالنکا جنہیں آئندہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کپتانی سے ہٹا دیا گیا …

کولمبو ۔21جنوری (اے پی پی):سری لنکا کے فاسٹ بولر دشمنتھا چمیرا اور تجربہ کار آل راؤنڈر دھننجایا ڈی سلوا کو انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ون ڈے سیریز کے لیے سکواڈ میں واپس بلا لیا گیا ہے جبکہ چرتھ اسالنکا ایک بار پھر ٹیم کی قیادت کریں گے۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق چرتھ اسالنکا جنہیں آئندہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے کپتانی سے ہٹا دیا گیا تھا، انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں دوبارہ کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ چرتھ اسالنکا پاکستان کے دورے کے دوران علیل ہو کر اسیتھا فرنینڈو کے ہمراہ وطن واپس آ گئے تھے، تاہم اب انہیں مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہے۔دشمنتھا چمیرا کی واپسی سے سری لنکن فاسٹ بولنگ اٹیک کو تقویت ملے گی، جبکہ دھننجایا ڈی سلوا مڈل آرڈر میں تجربہ اور ہمہ جہتی صلاحیت فراہم کریں گے۔ اس بار کے سکواڈ میں لاہیرو اُدانا شامل نہیں، جو پاکستان کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا حصہ تھے۔سکواڈ میں اوپننگ جوڑی پاتھم نسانکا اور کوسل مینڈس برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ صدیرا سماراوکرما اور کامندو مینڈس مڈل آرڈر کو استحکام دیں گے۔

آل راؤنڈرز کے شعبے کے لئے ونندو ہسارنگا، دونتھ ویلالاگے اور دھننجایا ڈی سلوا ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ سپن ڈیپارٹمنٹ میں ماہیش تھیکشانا اور جیفری وینڈرسے شامل ہیں، جبکہ فاسٹ بولنگ یونٹ میں چمیرا، پرمود مدوشن، اسیتھا فرنینڈو، میلان رتھنائیکے اور ایشان مالنگا کو شامل کیا گیا ہے۔انگلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا آغاز 22 جنوری کو آر پریما داسا سٹیڈیم کولمبو میں ہوگا، جبکہ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 24 اور 27 جنوری کو اسی میدان میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز بھی کھیلیں گی۔انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے سری لنکا کے ون ڈے سکواڈ میں چرتھ اسالنکا (کپتان)، پاتھم نسانکا، کامل مشارا، کوسل مینڈس، صدیرا سماراوکرما، پاون رتھنائیکے، دھننجایا ڈی سلوا، جانتھ لیاناگے، کامندو مینڈس، دونتھ ویلالاگے، ونندو ہسارنگا، جیفری وینڈرسے، ماہیش تھیکشانا، میلان رتھنائیکے، اسیتھا فرنینڈو، پرمود مدوشن اور ایشان مالنگا شامل ہیں۔

 

مزید خبریں