یورپی ممالک ٹرمپ کے غصے سے بچیں، امریکی وزیر خزانہ کا مشورہ

ڈیووس ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی غصے بھرے ردعمل سے گریز کریں اور ڈاووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر گرین لینڈ کے الحاق سے متعلق ان کے دلائل کو سنیں۔العربیہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی آمد سے چند گھنٹے قبل صحافیوں سے گفتگو …

ڈیووس ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے یورپی ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی غصے بھرے ردعمل سے گریز کریں اور ڈاووس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بیٹھ کر گرین لینڈ کے الحاق سے متعلق ان کے دلائل کو سنیں۔العربیہ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں صدر ٹرمپ کی آمد سے چند گھنٹے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ میں سب سے کہتا ہوں کہ گہری سانس لیں اور ان غصے بھرے ردعمل سے بچیں جو ہم نے دیکھے ہیں اور اس تلخی کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔