گرین لینڈ معاملے پر یورپی ممالک پر محصولات عائد نہیں کیے جائیں گے،امریکی صدر

واشنگٹن ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق معاملے پر یورپی ممالک پر اعلان کردہ درآمدی محصولات عائد نہیں کیے جائیں گے، کیونکہ اس حوالے سے ایک ممکنہ معاہدے کا فریم ورک تیار ہو رہا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ …

واشنگٹن ۔22جنوری (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق معاملے پر یورپی ممالک پر اعلان کردہ درآمدی محصولات عائد نہیں کیے جائیں گے، کیونکہ اس حوالے سے ایک ممکنہ معاہدے کا فریم ورک تیار ہو رہا ہے۔شنہوا کے مطابق امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے ساتھ ایک نہایت نتیجہ خیز ملاقات کے بعد گرین لینڈ اور مجموعی طور پر آرکٹک خطے کے بارے میں مستقبل کے ایک معاہدے کا خاکہ تشکیل دیا گیا ہے۔

ان کے مطابق اسی مفاہمت کی بنیاد پر یکم فروری سے نافذ ہونے والے محصولات لاگو نہیں کیے جائیں گے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر یہ حل حتمی شکل اختیار کر لیتا ہے تو یہ امریکا اور نیٹو کے تمام رکن ممالک کے لیے ایک بہترین معاہدہ ثابت ہوگا۔ تاہم انہوں نے معاہدے کی تفصیلات یا ’’مستقبل کے معاہدے کے فریم ورک‘‘ کی وضاحت نہیں کی۔