وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ’سیمینار سے خطاب

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جامعات کا کردار لوگوں کی خودی کو بلند کرنا اور ان کےلئے روزگار کے ذرائع پیدا کرنا ہے، یونیورسٹیوں کا دور بدل چکا ہے اور اسلامی یونیورسٹی قابل تحسین ہے جنہوں نے گلگت بلتستان کی سرزمین پر اس سیمینار کا انعقاد کیا،گلگت بلتستان کی پہلی خواتین یونیورسٹی بھی جلد قائم کر …

اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جامعات کا کردار لوگوں کی خودی کو بلند کرنا اور ان کےلئے روزگار کے ذرائع پیدا کرنا ہے، یونیورسٹیوں کا دور بدل چکا ہے اور اسلامی یونیورسٹی قابل تحسین ہے جنہوں نے گلگت بلتستان کی سرزمین پر اس سیمینار کا انعقاد کیا،گلگت بلتستان کی پہلی خواتین یونیورسٹی بھی جلد قائم کر دی جائے گی تاکہ طالبات کےلئے بھی تعلیم کی مزید سہولتیں بہم پہنچائی جائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں گزشتہ روز بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ کے زیر اہتمام ”معاشرے کی تشکیل نو میں عصری جامعات کا کردار “ کے موضوع پر ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply