ٹی 20 سیریز کے لئے پی سی بی نے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جوبالترتیب 29 جنوری،31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ سیریز کا دوسرا …

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ جوبالترتیب 29 جنوری،31 جنوری اور یکم فروری کو کھیلے جائیں گے ۔ آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ علی نقوی کے بطور ریفری 50 واں ٹی 20 انٹرنیشنل ہوگا۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ انہوں نے اپریل 2023 میں اسی گرائونڈ پر اپنے ٹی 20 ریفری کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل ایمپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ ایمپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل ایمپائر ناصر حسین آن فیلڈ ایمپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ پہلے میچ میں ناصر حسین تھرڈ امپائر اور راشد ریاض فورتھ امپائر ہوں گے۔ دوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ ایمپائر جبکہ ناصر حسین فورتھ ایمپائر کے فرائض انجام دیں گے۔ تیسرے میچ میں پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے طارق رشید اور ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ڈیوٹی انجام دیں گے۔