میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوآئیگا سویٹیک اور امریکی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈڈ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی میری …
آئیگا سویٹیک اورمیڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں داخل

مزید خبریں
میلبورن۔22جنوری (اے پی پی):پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوآئیگا سویٹیک اور امریکی ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں ۔اے ایف پی کے مطابق خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سیکنڈ سیڈڈ پولینڈ کی ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی میری بوزکووا کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیاجبکہ امریکا کی 30 سالہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز نے دوسرے رائونڈ میچ میں ہم وطن حریف کھلاڑی ایشلین روز کروگر کو شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا ۔
آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 واں میگا ایونٹ میں جمعرات کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ٹوآئیگا سویٹیک نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی میری بوزکووا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 3-6سے نہ صرف شکست دی بلکہ میگا ایونٹ کے تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ سیکنڈ سیڈڈ کا تیسرے رائونڈ میں مقابلہ روسی حریف کھلاڑی اینا نکولائیونا کالنسکیاسے ہوگا۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ کے ایک اور میچ میں امریکا کی 30 سالہ ٹینس سٹار اور دفاعی چیمپئن میڈیسن کیز نےعمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی ایشلین روز کروگر کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 5-7سے شکست دے کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،جہاں فاتح امریکی کھلاڑی کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی حریف کھلاڑی کیرولینا پلسکووا سے ہوگا۔








