زمبابوے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرآئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ گروپ C کے میچ میں شاندار فتح

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان کے نوجوان کرکٹرز نے زمبابوے کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کرآئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ 2026کے گروپ C کے میچ میں شاندار فتح حاصل کی اور ساتھ ہی سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔یہ میچ ٹاکاشنگا اسپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بائولرز نے زمبابوے کو ابتدا ہی سے دبائو میں رکھا۔ …

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):پاکستان کے نوجوان کرکٹرز نے زمبابوے کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کرآئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ 2026کے گروپ C کے میچ میں شاندار فتح حاصل کی اور ساتھ ہی سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔یہ میچ ٹاکاشنگا اسپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا گیا۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بائولرز نے زمبابوے کو ابتدا ہی سے دبائو میں رکھا۔ وکٹ کیپر حمزہ ظہور نے دائیں طرف سے شاندار ڈائیونگ کیچ پکڑ کر کیا ان بلیگناٹ کو علی رضا کی گیند پر آوٹ کیا۔ کپتان فرحان یوسف نے بھی مومن قمر کی گیند پر نیتھنئیل ہلابانگانا (59 رنز)کو شاندار ڈائیونگ کیچ سے آوٹ کیا۔رائٹ آرم فاسٹ باولر علی رضا نے اپنی شاندار فارم جاری رکھتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور صرف16رنز دیئے۔

انہوں نے ابتدائی وکٹیں حاصل کر کے میچ میں پاکستان کو برتری دلائی۔ عبدالسبحان اور محمد سیام نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ بائیں ہاتھ کے اسپنر مومن قمر نے بھی دو وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے کو 128رنز پر محدود کر دیا۔پاکستان کی بیٹنگ میں سمیر منہاس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 75گیندوں پر ناقابل شکست 74رنز بنائے، جن میں چھ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ انہوں نے عثمان خان (26 رنز) کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کیلئے 49رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ احمد حسین 24 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے اور پاکستان نے 26.2اوورز میں آسان ہدف حاصل کر لیا۔

اس فتح نے پاکستان کو دو قیمتی پوائنٹس دلوائے اور سپر سکس مرحلے میں جگہ بھی یقینی بنا دی۔ پاکستان گروپC میں دوسرے نمبر پر رہا اور سپر سکس کے پہلے میچ میں B3ٹیم سے 27جنوری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں، اور پھرB1ٹیم سے1فروری کو کوئینز اسپورٹس کلب، بولاوے میں مقابلہ کرے گا۔میچ کے بعد سمیر منہاس نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "سپر سکس کے لیے کوالیفائی کرنا ٹیم کے لیے بہت بڑا کارنامہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں جلد آوٹ ہونے کے بعد آج میرا مقصد تھا کہ کریز پر وقت گزاروں، سادہ کھیلوں اور اپنی بنیادی باتوں پر اعتماد رکھوں، جس سے مجھے اچھی اننگز بنانے کا موقع ملا۔انہوں نے کہاکہ ہماری فیلڈنگ اور بائولنگ بہت حوصلہ افزا رہی، فیلڈنگ سب سے بڑا مثبت پہلو تھا۔ سپر سکس میں دو اہم میچز ہوں گے، ہمارا ہدف نہ صرف جیتنا بلکہ نیٹ رن ریٹ کو بھی بہتر رکھنا ہوگا تاکہ سیمی فائنل کے لیے ہماری پوزیشن مضبوط ہو۔”