اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پلس ایکٹو شارکس کے احسن عاطف اور فہد سیف نے پرائم پیڈل لیگ (پی پی ایل) کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پرائم پیڈل لیگ (پی پی ایل) کے پہلے مرحلے میں کیٹگری سی کے میچز جاری ہیں جس میں احسن عاطف اور فہد سیف پر مشتمل پلس ایکٹو شارکس کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کر …
احسن عاطف اور فہد سیف نے پرائم پیڈل لیگ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):پلس ایکٹو شارکس کے احسن عاطف اور فہد سیف نے پرائم پیڈل لیگ (پی پی ایل) کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ پرائم پیڈل لیگ (پی پی ایل) کے پہلے مرحلے میں کیٹگری سی کے میچز جاری ہیں جس میں احسن عاطف اور فہد سیف پر مشتمل پلس ایکٹو شارکس کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔
احسن عاطف پی پی ایل کے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں اور شاندار کارکردگی کی بدولت پذیرائی حاصل کر رہے ہیں۔ پلس ایکٹو شارکس کے مالک عاطف حسین نے ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ پلس ایکٹو شارکس کی جانب سے کیٹگری بی میں شایان اور ہنزلہ جبکہ کیٹگری اے میں پرائم پیڈل لیگ (پی پی ایل)کے ٹاپ سیڈ عبداللہ اور کامل نمائندگی کریں گے۔








