لاہور۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے، جس سے سکواڈ کو مزید مضبوطی ملی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں …
پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی20 انٹرنیشنل ٹیم میں واپسی ہو گئی ہے، جس سے سکواڈ کو مزید مضبوطی ملی ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تینوں ٹی20 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ پہلامیچ29 دوسرا31 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ یکم فروری کو ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔پاکستان ٹی20 اسکواڈ میں سلمان علی آغا (کپتان)، فخر زمان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی،
نسیم شاہ، فہیم اشرف، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، ابرار احمد، محمد نواز، عثمان طارق، خواجہ محمد نافع، صاحبزادہ فرحان اور عثمان خان شامل ہیں۔








