آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان سکواڈ وسپورٹ سٹاف (کل) بروز ہفتہ لاہور میں جمع ہوگا

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تینوں ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اسکواڈ اور سپورٹ سٹاف (کل) 24 جنوری بروز ہفتہ لاہور میں جمع ہوگا، جہاں اگلے روز سے سیریز کی باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کی سرزمین پر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ دوسری سیریز …

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تینوں ٹی ٹونٹی میچز سیریز کے تمام میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان اسکواڈ اور سپورٹ سٹاف (کل) 24 جنوری بروز ہفتہ لاہور میں جمع ہوگا، جہاں اگلے روز سے سیریز کی باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کیا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان کی سرزمین پر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں یہ دوسری سیریز ہوگی، اس سے قبل اپریل 2022 میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایک واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا گیا تھا۔قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں نوید اکرم چیمہ (ٹیم منیجر)، مائیک ہیسن (ہیڈ کوچ)، ایشلے نوفکے (بولنگ کوچ)، شین میکڈرموٹ (فیلڈنگ کوچ)، حنیف ملک (بیٹنگ کوچ)، کلف ڈیگن (فزیوتھراپسٹ)، گرانٹ لوڈن (اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ)، طلحہ اعجاز (پرفارمنس اینالسٹ)

سید نعیم احمد (میڈیا منیجر)، لیفٹیننٹ کرنل (ر) عثمان انوری (سکیورٹی منیجر)، ڈاکٹر واجد علی رفائی (ٹیم ڈاکٹر)، ڈاکٹر راحیل کریم (سائیکاٹرسٹ) اور محمد احسان (مالش کرنے والے) شامل ہیں۔ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 29 و 31 جنوری اور یکم فروری کو ہوں گے، جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔اس سیریز میں سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑی جنوری کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا حصہ نہیں تھے۔شاداب خان اپنی حالیہ واپسی کے بعد ٹیم میں تسلسل برقرار رکھیں گے اور سپن بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں ابرار احمد، محمد نواز اور عثمان طارق کے ساتھ قومی ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔