چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیشن آفیسر برائے ماحولیات اور یو این ای پی فوکل پوائنٹ ایلکس فوربز سے ملاقات

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیشن آفیسر برائے ماحولیات اور یو این ای پی فوکل پوائنٹ ایلکس فوربز سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر جنرل ریسورس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیشن آفیسر برائے ماحولیات اور یو این ای پی فوکل پوائنٹ ایلکس فوربز سے جمعہ کے روز ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر جنرل ریسورس سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کریڈٹ کے حصول سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے دارالحکومت اسلام آباد کے ماحولیاتی تحفظ و بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سی ڈی اے کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے عالمی فریم ورک و مارکیٹ سے بھرپور استفادہ کرنا چاہتا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے سی ڈی اے متعدد منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں براؤن ایریا کو گرین ایریا میں تبدیل کرکے شہر کے گرین کور میں اضافہ کر رہے ہیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں کاربن کریڈٹ کےحصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت اسلام آباد میں ماحول دوست 160 الیکٹرک فیڈر بسوں پر مشتمل منصوبہ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اور مستقبل کیلئے بھی الیکٹرک ٹرام منصوبے اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ میں مزید اضافہ کرکے کاربن کریڈٹ سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شہر میں انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کیلئے آسانی کے ساتھ کاربن اخراج میں بھی کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق اسلام آباد میں جدید سائنٹیفک لینڈ فل سائٹس کے قیام کیلئے کوشاں ہیں جس سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے سینئر کوآرڈینیشن آفیسر برائے ماحولیات ایلکس فوربز نے مستقبل میں تکنیکی معاونت اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی فریم ورک و گرین پروگراموں کے تحت کاربن کریڈٹ حاصل کرنے کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے غور کیا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ ماحولیات کے چیلنجرز سے نمٹنے کیلئے یو این او اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تکنیکی معاونت و تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کی استعداد کار میں اضافہ کرکے کاربن کریڈٹ کے حصول کیلئے عملی پیشرفت کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ ملاقات میں چیئرمین سی ڈی اے کا یو این ای پی کے تجربات، استعداد کار اور صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔