وزیرآباد،مسلم ہینڈز ایجو کیشنل کمپلیکس سوہدرہ وزیرآباد میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح

وزیرآباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا نے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے اکیڈمی کو لاہور قلندر کا ہائی پرفارمنس سنٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کی سلیکشن ٹیم یہاں کیمپ لگائے گی جو کھلاڑی سلیکٹ ہو گا اسے سکالرشپ پر ٹریننگ دلوائیں گی۔ انہوں نے مسلم ہینڈز کی کرکٹ کے لئے خد مات کو …

وزیرآباد۔ 23 جنوری (اے پی پی):لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا نے مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس میں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کرتے ہوئے اکیڈمی کو لاہور قلندر کا ہائی پرفارمنس سنٹر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر کی سلیکشن ٹیم یہاں کیمپ لگائے گی جو کھلاڑی سلیکٹ ہو گا اسے سکالرشپ پر ٹریننگ دلوائیں گی۔ انہوں نے مسلم ہینڈز کی کرکٹ کے لئے خد مات کو سراہتے ہوئے انہیں تحسین پیش کیا۔

تقریب سے مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاء النور نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنرجواد حسین پیرزادہ، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر راشد رفیق بھٹہ ، بریگیڈیئر بابر علاؤالدین اور محمد آصف کلیربھی موجود تھے ۔رانا عاطف نےتختی کی نقاب کشائی کر کے کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح کیا ۔