سردار ایاز صادق کا ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد حسین کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد حسین کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد حسین کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اور ان …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد حسین کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز محمد حسین کے جواں سال بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈپٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ محمد حسین کے جواں سال بیٹے کے کار حادثے میں انتقال کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی وفات اہل خانہ کے لیے بڑا صدمہ ہے اور نا قابل تلافی نقصان ہے۔سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔