اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مضبوط معاشی استحکام، جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی کے مثبت مستقبل کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہورہاہے۔جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے قائم راقمی بینک پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ آغازکے لئے تیار ہے جو …
مضبوط معاشی استحکام، جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی کے مثبت مستقبل کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہورہاہے،خرم شہزاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ مضبوط معاشی استحکام، جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی کے مثبت مستقبل کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں اضافہ ہورہاہے۔جمعہ کوسماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پراپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے قائم راقمی بینک پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ آغازکے لئے تیار ہے جو ملک کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور اصلاحاتی عمل پر ایک مضبوط اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہاکہ اسلامی ڈیجیٹل بینک اگلے ماہ باقاعدہ طور پر اپنے آپریشنز شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے، بینک کو کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کی حمایت حاصل ہے جو ریاستِ کویت کا خودمختار ویلتھ فنڈ ہے۔انہوں نے کہاکہ اس پیشرفت سے ملک میں سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی ہورہی ہیں۔ مشیرخزانہ نے کہاکہ راقمی بینک کے آغازسے پاکستان اورکویت کے درمیان خاص طور پر مالیاتی اور ڈیجیٹل معیشت کے شعبوں میں گہرے روابط کے ساتھ سرمایہ کاری پرمبنی شراکت داری کے مضبوط ہوتے تعلقات کی بھی عکاسی ہورہی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سے قبل بین الاقوامی کمپنی نیسلے کی جانب سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان ہوا اورسوکار کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کاعندیہ ملا ۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے اور مضبوط معاشی استحکام، جاری اصلاحات اور پائیدار ترقی کے مثبت مستقبل کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔








