وفاقی محتسب نے 43 سال کے دوران ساڑھے25 لا کھ سے زائد شکا یت کنند گان کی داد رسی کی،اعجاز احمد قریشی

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):لاہور وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے43سال کل 24 جنو ری کو مکمل ہو گئے۔اس مو قع پر ریجنل آفس لاہور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عبدالحمید رازی سینئیر ایڈوائزر انچارج نے کی۔ تقریب میں تمام افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریاض حمید چوہدری نے تقریب میں وفاق محتسب اعجاز احمد قریشی کا پیغام پڑھ کر …

لاہور۔23جنوری (اے پی پی):لاہور وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے43سال کل 24 جنو ری کو مکمل ہو گئے۔اس مو قع پر ریجنل آفس لاہور میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عبدالحمید رازی سینئیر ایڈوائزر انچارج نے کی۔ تقریب میں تمام افسران اور اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ریاض حمید چوہدری نے تقریب میں وفاق محتسب اعجاز احمد قریشی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔

بعد ازاں سینئیر ایڈوائزر انچارج نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ43 سال قبل1983 کو اسی روز جب وفاقی محتسب کا قیام عمل میں آ یا تو سب سے پہلے اسلا م آباد میں اس کا صدر دفتر قا ئم کیا گیا۔ بعد ازاں چا روں صوبائی دارالحکو متوں میں اس کے علا قا ئی دفا تر قا ئم کئے گئے جب کہ آج ہیڈ آ فس اسلام آبادسمیت ملک بھر میں وفاقی محتسب کے28 علا قا ئی دفا تر اور شکا یات سنٹرز کام کر رہے ہیں۔

43 سال مکمل ہو نے پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی محتسب کے افسران اور عملے کے ارکان کی مسلسل کا وشوں، محنت اور لگن کی وجہ سے وفاقی محتسب کا ادارہ ملک میں گڈ گو رننس کی ایک مثال اور نمو نہ بن کر سا منے آ یا، جسے عوام النا س کا بھر پور اعتماد حا صل ہے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ 43سال کے اس سفر کے دوران ادارہ ساڑھے25لاکھ سے زائد خا ندا نوں کو ریلیف فرا ہم کر چکا ہے جن کی اکثریت کا تعلق معاشرے کے پسے ہوئے طبقے اور ملک کے دور دراز علاقوں سے ہے۔

سال2025 میں وفاقی محتسب نے دو لا کھ 61 ہزار101 شکایات کے فیصلے کئے۔ شکایات میں یہ مسلسل اضافہ نئے علاقائی دفاتر کے قیام،کھلی کچہریوں کے انعقاد اور آئی آر ڈی جیسے اقدامات کا نتیجہ ہے۔انھوں نے کہا کہ ہر سال شکا یات میں مسلسل اضا فے سے اندازہ لگا یا جا سکتا ہے کہ وفاقی محتسب کے ادارے پر عوام النا س کے اعتماد میں اضا فہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ وفاقی محتسب کے ادارے کے قیام کے بنیا دی مقا صد بد انتظا می کے خا تمے، گڈ گو رننس کے قیام، قا نون کی حکمرا نی اور انسا نی حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی بھرپور کوششیں جا ری رکھیں گے۔ وفاقی محتسب نے کہا کہ یہ ادارہ آج جس بلند ی پر فائز ہے، وہ ہیڈ آ فس اور علاقا ئی دفا تر میں ان کے سا تھیوں کی انتھک محنت کے بغیر ممکن نہ تھا۔

انہوں نے افسران اور عملے کے ارکان پر زور دیا کہ وہ عوامی شکا یات کے فو ری ازالے کیلئے اپنی کو ششوں کو دو چند کر دیں۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ دفتر آ نے والے دنوں میں مضبو ط سے مضبو ط تر ہو تا چلا جا ئے گا۔