اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش اور برف باری کی بھی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک …
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان
اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید بارش اور برف باری کی بھی توقع ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات نےانتباہ جاری کیا ہے کہ جمعہ کی رات تیزبارش/شدید برف باری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی اور راولاکوٹ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ ہے ،تیزبارش/شدید برف باری کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ ہے ،اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔
کل (ہفتہ کو) ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری جبکہ کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پرشدید بارش اورشدید بر ف باری بھی ریکارڈ ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش کشمیر میں مظفرآباد ایئرپورٹ 91، مظفرآباد سٹی 76، گڑھی دوپٹہ 63، کوٹلی 59، راولا کوٹ 34، خیبر پختونخوا میں کاکول 77، چراٹ 63، کالام 59، بالاکوٹ 56، سیدو شریف 54، لوئر دیر اور پٹن 49، پشاور سٹی 46، باچا خان ایئرپورٹ 44، پشاور ایئرپورٹ 42، چترال 39، دروش 35، تخت بھائی 28، میر خانی 22، دیر 18، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان سٹی 09، ڈیرہ اسماعیل خان ایئرپورٹ 06۔ پنجاب میں اسلام آباد (سیدپور ولیج 46، سٹی 44، بوکرا35، گو لڑہ ،ایئرپورٹ 23)، مری 38، چکوال 37، سیالکوٹ سٹی 36، سیالکوٹ ایئرپورٹ 35، منگلا 34، راولپنڈی (شمس آباد 44، نیو کٹاریاں 41، پیرودہائی 30، چکلالہ 29، بوکرا اور گوالمنڈی 35)، سرگودھا سٹی 26، اٹک، جہلم اور جوہرآباد 23، منڈی بہائوالدین اور لاہور ایئرپورٹ 21، گجرات 20.
ملتان سٹی 19، لاہور سٹی 18، نورپور تھل 16، گوجرانوالہ 15، ملتان ایئرپورٹ 14، حافظ آباد 13، نارووال 12، شیخوپورہ 11، جھنگ اور ٹی ٹی سنگھ 10، کرور (لیہ) 07، خانیوال، بہاولپور سٹی، رحیم یار خان اور خانپور 06، کوٹ ادو اور بہاولنگر 05، فیصل آباد، بھکر، قصور اور ساہیوال 04، اوکاڑہ اور بہاولپور ایئرپورٹ 02، بلوچستان: قلات 27، گلگت بلتستان میں چلاس اور استور 12، بونجی 11، اسکردو 04، گلگت 02۔ سندھ میں خیرپور 04ریکارڈ کی گئی۔ مالم جبہ 58 ، کالام 30 ، چترال 17 ، مری 16 ، دروش اور پاراچنار 15 ، راولاکوٹ 12میر خانی 07 ، دیر (اپر) 06 ، پٹن 04 ، سکردو 03 ، گوپس اور قلات 02 ، کوئٹہ، کاکول اور بالاکوٹ میں 01 انچ برف باری ریکارڈ ہوئی۔جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : قلات منفی12 ،زیارت منفی 11 کوئٹہ منفی 08، پاراچنار منفی07،گوپس منفی05، کالام،مالم جبہ منفی04 اور لہہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔









