چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری خالد محمود کا آئیسکو کے132کے وی گرڈ سٹیشن مری کا ہنگامی دورہ، بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کی

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری خالد محمود نے مری، نتھیا گلی، اپر ٹوپہ، کمپنی باغ، گلڈانہ، پنڈی پوائنٹ اور گردونواح میں بجلی کی مکمل بحالی کے لئے آئیسکو کے132کے وی گرڈ اسٹیشن مری کا ہنگامی دورہ کیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے مری اور گردونواح میں جاری شدید برف باری اور اس سے متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کی …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آئیسکو چوہدری خالد محمود نے مری، نتھیا گلی، اپر ٹوپہ، کمپنی باغ، گلڈانہ، پنڈی پوائنٹ اور گردونواح میں بجلی کی مکمل بحالی کے لئے آئیسکو کے132کے وی گرڈ اسٹیشن مری کا ہنگامی دورہ کیا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے مری اور گردونواح میں جاری شدید برف باری اور اس سے متاثرہ فیڈرز پر بجلی بحالی کی کاروائیوں کی براہ راست نگرانی کی اور اس مقصد کیلئے نا مناسب حالات کے باوجود انہوں نے132کے وی گرڈ سٹیشن مری کا دورہ کیا۔

ایس ای اسلام آباد سرکل، پراجیکٹ ڈائریکٹر کنٹریکشن اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔آئیسکو چیف بجلی بحالی میں مصروف افسران و لائن سٹاف سے ملے اور ان کے پیشہ وارانہ جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ، ایک اچھے ٹیم ورک کی بدولت قلیل وقت میں مری، نتھیا گلی، اپر ٹوپہ، کمپنی باغ، گلڈانہ، پنڈی پوائنٹ اور دیگر فیڈرز جن پر درختوں کے گرنے یا بجلی کی تاریں ٹوٹنے سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی تھی ان پر بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا گیا۔ مزید آپریشن، کنٹریکشن اور جی ایس او کی ٹیمیں مری اور دیگر مقامات پر ضروری آلات اور سامان کے ہمراہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے فیلڈ میں موجود ہیں۔

مزید خبریں