وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا لوئر چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لوئر چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اس المناک سانحے پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے لوئر چترال میں برفانی تودہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 9 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جمعہ کو ایکس پر اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے اس المناک سانحے پر سوگوار خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرِ جمیل نصیب کرے۔

 

مزید خبریں