قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا ،چینلز اور اخبارات میں شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں ، ترجمان قوی اسمبلی

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا اس حوالے سے چینلز اور اخبارات میں شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جمعہ کو ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے۔ تکنیکی مسئلہ جمعہ کے بعد حل ہوگیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہوگیا ہے …

اسلام آباد۔23جنوری (اے پی پی):ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا یوٹیوب چینل بند نہیں کیا گیا اس حوالے سے چینلز اور اخبارات میں شائع خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جمعہ کو ایک وضاحتی بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا سرور ڈاؤن ہونے کی وجہ سے تکنیکی مسائل تھے۔ تکنیکی مسئلہ جمعہ کے بعد حل ہوگیا تھا جس کے بعد چینل آپریشنل ہوگیا ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی کارروائی،تقاریر چینل پر اپ لوڈ کر دی گئی ہیں۔ چینل کی بندش کے حوالے سے من گھڑت خبر چلائی گئی۔ خبر نشر یا شائع کرنے سے قبل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ یا ترجمان کا موقف نہیں لیا گیا۔