ہرارے۔24جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سپر سکس مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قومی ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو ہرارے میں کھیلے گی جبکہ دوسرا اہم مقابلہ یکم فروری کو بولاوایو میں شیڈول ہے۔ پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں شامل لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد صیام …
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ ، قومی ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو ہرارے میں کھیلے گی

مزید خبریں
ہرارے۔24جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم سپر سکس مرحلے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ قومی ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ 27 جنوری کو ہرارے میں کھیلے گی جبکہ دوسرا اہم مقابلہ یکم فروری کو بولاوایو میں شیڈول ہے۔ پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں شامل لوئر دیر سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر محمد صیام نے قومی ٹیم کی نمائندگی کو اپنے اور اپنے خاندان کے لیے باعث فخر قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے سفر کا آغاز اسکول کے دنوں سے ہوا جہاں سکول ٹرائلز میں اچھی کارکردگی نے ان میں اعتماد پیدا کیا۔ محمد صیام نے بتایا کہ ان کے استاد محمد طاہر نے ان کی صلاحیتوں کو پہچانا اور کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے کے لیے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے ڈی سی اے کرکٹ اکیڈمی کے کوچ اعجاز الحق کی رہنمائی کو بھی اپنے کیریئر کے لیے نہایت اہم قرار دیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔
نوجوان فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ انڈر 19 سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوئر دیر جیسے علاقے میں کرکٹ کی سہولیات محدود ہیں، اس کے باوجود یہاں سے قومی سطح تک پہنچنا ان کے لیے مزید خاص اور حوصلہ افزا ہے۔ محمد صیام نے بتایا کہ سابق قومی کپتان وسیم اکرم ان کے رول ماڈل ہیں اور وہ بطور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر ان کے نقشِ قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی پوری توجہ ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھا کر پاکستان کے لیے ٹرافی جیتنے پر مرکوز ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں مضبوط حریفوں کے خلاف میدان میں اترے گی اور شائقین کرکٹ کو قومی ٹیم سے شاندار کارکردگی کی توقع ہے۔








