لاہور قلندر فٹبال کے میدان بھی کھلاڑیوں کی سرپرستی کے لئے جامع پلان کی تیاری کر رہی ہے ،چیف ایگزیکٹیو لاہور قلندر

وزیرآباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی وزیرآباد کی کرکٹ ٹیم کو رمضان المبارک کے فوراً لاہور میں خصوصی کرکٹ کیمپ میں مدعو کیا جائے گا جہاں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائے گی۔ان خیالات کا لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا نے مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین، اسسٹنٹ کمشنر جواد …

وزیرآباد۔ 24 جنوری (اے پی پی):مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی وزیرآباد کی کرکٹ ٹیم کو رمضان المبارک کے فوراً لاہور میں خصوصی کرکٹ کیمپ میں مدعو کیا جائے گا جہاں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کی جائے گی۔ان خیالات کا لاہور قلندر کے چیف ایگزیکٹیو عاطف رانا نے مسلم ہینڈز کرکٹ اکیڈمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ، صاحبزادہ سید آل احمد،آصف محمود کلیر،نائب صدر چیمبر آف کامرس راشد رفیق بھٹہ، افتخارت حسین صدیقی،ایریا مینجررانا عمر فاروق،واجد نعیم، انجینئر نعیم قیصر نجمی، ملک نجیب اللہ، رانا رشید، صوفی محمد اشرف نثار،زاہد محمود ہاشمی،پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک،ڈاکٹر سید رضا سلطان،ڈاکٹر خالد محمود،شبیر احمد راجپوت، سکندر ملک، شہباز چیمہ، عبدالرحمٰن کمبوہ سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لئے روشن دماغ نوجوانوں کی ضرورت ہے کھیل کے میدان کردار کی پختگی کی درسگاہ ہیں،با صلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی سے ملک میں کھیلوں کا معیار بلند ہو گا، نجی شعبے میں مسلم ھینڈز کے پراجیکٹ بے مثل حیثیت کے حامل ہیں اور کھیل کے میدان میں پسماندہ علاقوں کے ابھرتے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کے لئے اکیڈمی کا قیام ایک منفرد اقدام ہے۔

مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے کنٹری ہیڈ صاحبزادہ سید ضیاءالنور شاہ نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ رانا عاطف کے ہاتھوں کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح ہمارے لیے اعزاز ہے اگر لاہور قلندرز کی سرپرستی جاری رہی تو یہ اکیڈمی لاہور قلندر کی نرسری ثابت ہوگی اور معیاری کھلاڑی فراہم کرے گی۔مسلم ہینڈز کے مینجر سپورٹس سید محمد اویس نے رانا عاطف کو میکسیکو فٹبال ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی سٹریٹ چائلڈ ٹیم کا کلر پیش کیا۔