لاہور۔24جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے لاہور میں قائم دی پی سی بی شاپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے شاپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف کرکٹ کٹس، کھلاڑیوں کے سائن شدہ بیٹس اور دیگر یادگاری اشیا دیکھیں۔محسن نقوی نے کرکٹ سے متعلق معیاری کٹس، ٹریک سوٹس اور دیگر اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت …
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دی پی سی بی شاپ کا افتتاح کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔24جنوری (اے پی پی):چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی نے لاہور میں قائم دی پی سی بی شاپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے شاپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود مختلف کرکٹ کٹس، کھلاڑیوں کے سائن شدہ بیٹس اور دیگر یادگاری اشیا دیکھیں۔محسن نقوی نے کرکٹ سے متعلق معیاری کٹس، ٹریک سوٹس اور دیگر اشیا میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شاپ میں خواتین اور بچوں کے لیے علیحدہ سیکشن قائم کیا جائے تاکہ تمام شہری آسانی سے خریداری کر سکیں۔
چیئرمین پی سی بی نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر دی پی سی بی شاپ کے اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی اور دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی طرز کی سووینئر شاپس قائم کی جائیں گی، جہاں شائقین کرکٹ بیٹس، کٹس اور دیگر کرکٹ اشیا خرید سکیں گے۔افتتاحی تقریب میں چیف سیکرٹری پنجاب، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، اٹارنی جنرل، چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل، ڈائریکٹر میڈیا پی سی بی، پی سی بی بورڈ کے ممبران مصطفے رمدے، بلال افضل سمیت دیگر اعلی عہدیداران بھی موجود تھے ۔








