لاہور۔24جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ تقریبا تین ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق، بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر …
آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کر لیا

مزید خبریں
لاہور۔24جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ یہ فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ تقریبا تین ہفتے تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد کیا گیا۔آئی سی سی کے مطابق، بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت میں میچز کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے اپنے بورڈ ممبران کو ای میل کے ذریعے آگاہ کیا کہ بی سی بی بھارت میں شیڈول کے مطابق میچز کھیلنے پر آمادہ نہیں، جس کے باعث بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے بدلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جمعہ کی شام آئی سی سی نے بی سی بی ( بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ)کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا تھا۔ اس سے قبل بی سی بی نے آئی سی سی کو مطلع کیا تھا کہ بنگلہ دیشی حکومت نے 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کے لیے بھارت جانے کی اجازت نہیں دی۔زرائع کے مطابق بی سی بی نے اس معاملے کو آئی سی سی کی ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی میں لے جانے کی خواہش بھی ظاہر کی ، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کن بنیادوں پر اپیل کر رہا ہے یا آئی سی سی کا اس پر کیا موقف ہے۔ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی ایک آزاد پینل ہے جسے آئی سی سی مختلف تنازعات، بشمول رکن بورڈز اور گورننگ باڈی کے درمیان اختلافات، حل کرنے کے لیے تشکیل دیتی ہے۔








