لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز عالیہ ریاض نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے 70ویں ایڈیشن میں شرکت کی جو اتوار کے روز جاری کیا گیا ہے اور ادارتی مقاصد کے لیے دیکھنے اور مفت ڈائون لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ تازہ ایپی سوڈ میں عالیہ ریاض نے اپنے کیریئر کے یادگار لمحات، انٹرنیشنل کرکٹ تک کے سفر، فٹنس کی اہمیت، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 …
قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کی پی سی بی پوڈکاسٹ میں شرکت،کیریئر کے یادگار لمحات پر گفتگو کی

مزید خبریں
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بلے باز عالیہ ریاض نے پی سی بی پوڈکاسٹ کے 70ویں ایڈیشن میں شرکت کی جو اتوار کے روز جاری کیا گیا ہے اور ادارتی مقاصد کے لیے دیکھنے اور مفت ڈائون لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔
تازہ ایپی سوڈ میں عالیہ ریاض نے اپنے کیریئر کے یادگار لمحات، انٹرنیشنل کرکٹ تک کے سفر، فٹنس کی اہمیت، ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی کارکردگی، حال ہی میں منعقد ہونے والے ویمنز اسکلز اور فٹنس کیمپ، آئندہ جنوبی افریقہ کے دورے اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 پر تفصیلی گفتگو کی۔عالیہ ریاض نے اگست 2014 میں پاکستان ویمنز ٹیم کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 30ویں اور ون ڈے انٹرنیشنل میں 71ویں کھلاڑی کے طور پر ڈیبیو کیا۔
وہ اب تک 81 ون ڈے اور 102 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکی ہیں، جن میں انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں 1,620 اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 1,202 رنز اسکور کیے ہیں جبکہ دونوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 32 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔








