ہرارے۔25جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے سے قبل پاکستان کی ٹیم نے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی مختلف مشقی سرگرمیوں اور سناریو میچز میں شرکت کی۔ ٹریننگ سیشن میں بیٹرز اور باؤلرز کو مختلف اہداف دیئے گئے جہاں بیٹرز نے دباؤ میں بیٹنگ کی مشق کی جبکہ …
آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے سے قبل پاکستان ٹیم نے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا

مزید خبریں
ہرارے۔25جنوری (اے پی پی):آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے سے قبل پاکستان کی ٹیم نے تاکاشنگا اسپورٹس کلب میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی مختلف مشقی سرگرمیوں اور سناریو میچز میں شرکت کی۔
ٹریننگ سیشن میں بیٹرز اور باؤلرز کو مختلف اہداف دیئے گئے جہاں بیٹرز نے دباؤ میں بیٹنگ کی مشق کی جبکہ باؤلرز نے مخصوص فیلڈ سیٹنگز کے ساتھ لائن اور لینتھ پر توجہ مرکوز رکھی۔ کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور انہیں اہم تکنیکی نکات سے آگاہ کیا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم سپر سکس مرحلے میں اپنا پہلا میچ منگل، 27 جنوری کو ہرارے اسپورٹس کلب میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ دوسرا اہم مقابلہ اتوار، یکم فروری کو بولاوایو میں روایتی حریف بھارت کے خلاف ہو گا۔ ٹیم انتظامیہ کے مطابق کھلاڑی مکمل فٹ اور پراعتماد ہیں اور سپر سکس مرحلے میں شاندار کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔








