لاہور۔25جنوری (اے پی پی):وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے سمیڈا کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز کلسٹر شوکیس ایکسپو کا دوسرے روز بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا۔ شہریوں نے ملک بھر سے ایس ایم ای مصنوعات کی نمائش کرنے والے پویلینز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ملبوسات، کٹلری، فرنیچر، شہد، دستکاری وغیرہ سے متعلق مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرنے والے 150 …
میڈ ان پاکستان – ایس ایم ای ایکسپو عوام اور ایس ایم ایز کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔نادیہ جہانگیر سیٹھ

مزید خبریں
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):وزارت صنعت وپیداوار کے ادارے سمیڈا کے زیر اہتمام ایکسپو سینٹر میں میڈ ان پاکستان ایس ایم ایز کلسٹر شوکیس ایکسپو کا دوسرے روز بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے وزٹ کیا۔ شہریوں نے ملک بھر سے ایس ایم ای مصنوعات کی نمائش کرنے والے پویلینز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ملبوسات، کٹلری، فرنیچر، شہد، دستکاری وغیرہ سے متعلق مصنوعات کی وسیع رینج پیش کرنے والے 150 سے زائد نمائشی اسٹالز نے اپنی مصنوعات کی نمائش کر رکھی ہے۔ سی ای او سمیڈا نادیہ جہانگیر سیٹھ نے تمام سٹالز کا دورہ کیا اور نمائش کنندگان سے بات چیت کی۔
انہوں نے تاجروں کے جذبے اور ہمت کی تعریف کی اور انہیں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے میں ان کی مدد کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے خاص طور پر ایک بچے حیدر سلیمان کی تعریف کی جنہوں نے کٹلری کے سامان کا سٹال لگایا۔ انہوں نے کہا کہ سمیڈا کو حیدر پر فخر ہے جس نے کم عمری میں کاروباری جذبے کا مظاہرہ کیا اور اس قومی پلیٹ فارم کا حصہ بنے۔ انہوں نے تاجر خواتین کے سٹالز کا بھی دورہ کیا اور انہیں سمیڈا کی جانب سے ان کی مصنوعات کی نمائش اور کاروبار میں بہتری کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ایک میڈیا بریفنگ میں، انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان بھر سے متنوع ایس ایم ای کلسٹرز ایک قومی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے دن غیر ملکی معززین نے تقریب میں شرکت کی اور سمیڈا ان کا مشکور ہے۔







