اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔ انہوں نے …
وزیراعظم شہباز شریف کا پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اتوار کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے آپریشن میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔







