اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاک فوج نے برف باری کے دوران کوٹلی نکیال روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لیے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو کامیابی سے انجام دیا۔ پاک فوج نے برف باری کے دوران جندروٹ اور پیر نصورہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیاجس کے نتیجے میں کوٹلی سےنکیال روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر …
پاک فوج نے کوٹلی نکیال سڑک بحال کردی

مزید خبریں
اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):پاک فوج نے برف باری کے دوران کوٹلی نکیال روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کرنے کے ساتھ ساتھ پھنسے ہوئے شہریوں کو نکالنے کے لیے بروقت ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کو کامیابی سے انجام دیا۔ پاک فوج نے برف باری کے دوران جندروٹ اور پیر نصورہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیاجس کے نتیجے میں کوٹلی سےنکیال روڈ کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا ہے۔
پاک فوج نے متاثرہ افراد کو خوراک اور دیگر امدادی اشیاء فراہم کیں۔ پیر نصورہ میں متعدد خاندانوں کو بچا لیا گیا اور ضروری امداد دی گئی۔ فوج نے شدید برف باری کی وجہ سے پھنسی متعدد گاڑیوں کو پیٹرول بھی فراہم کیا۔ پاک فوج کے بروقت اور پیشہ ورانہ جواب کی وجہ سے علاقے میں اہم زمینی مواصلاتی رابطے بحال ہو گئے ہیں۔ شدید موسمی حالات کے باوجود پاک فوج عوام کی خدمت اور معمولات زندگی کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔







