انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کاG-14 چیک پوائنٹس کا اچانک دورہ

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے G-14 چیک پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا اور فیلڈ میں اپنے سرکاری فرائض سرانجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کے دوران سکیورٹی اور چیکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اتوار کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو …

اسلام آباد۔25جنوری (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے G-14 چیک پوائنٹس کا اچانک دورہ کیا اور فیلڈ میں اپنے سرکاری فرائض سرانجام دینے والے اسلام آباد پولیس کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کے دوران سکیورٹی اور چیکنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔اتوار کو پولیس ترجمان نے بتایا کہ آئی جی پی نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا، ان کی حوصلہ افزائی کی اور خدمات کی فراہمی اور عوامی سہولت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پی نے چیک پوائنٹ پر چیکنگ کے طریقہ کار کی ذاتی طور پر نگرانی کی، شہریوں سے براہ راست بات چیت کی ان کے مسائل سنے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔دورے کے دوران آئی جی پی نے سڑک پرپولیس اہلکاروں کے ساتھ بھی شمولیت اختیار کی اور آپریشنل تاثیر اور نظم و ضبط کا جائزہ لینے کے لیے ذاتی طور پر گاڑیوں کی چیکنگ میں حصہ لیا۔

آئی جی پی نے سینئر افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، سخت نظم و ضبط اور شہریوں کے ساتھ شائستہ رویے کو یقینی بنائیں، عوام کا تعاون اور اعتماد موثر پولیسنگ کی کلید ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آئی سی ٹی پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان میں خلل پیدا نہیں ہونے دے گی اور شہریوں کے جان و مال کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی اثاثوں کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔ آئی جی پی نے کہا کہ مجھے آپ سب پر فخر ہے کہ آپ کی انتھک کوششوں اور بہادری سے اسلام آباد کے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنایا گیا ہے۔