لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے جہاں قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ نے پہلے روز بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ یہ کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔پہلے روز کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ سیشن کے دوران بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ کھلاڑیوں نے …
آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریزکی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز

مزید خبریں
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہو گیا ہے جہاں قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ نے پہلے روز بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ یہ کیمپ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جا رہا ہے۔پہلے روز کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں مختلف ٹریننگ سرگرمیوں میں حصہ لیا۔
سیشن کے دوران بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی جبکہ کھلاڑیوں نے اپنی تکنیک اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور مشقیں کیں۔کیمپ کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور بین القوامی مقابلوں کیلئے ٹیم کو بہترین تیاری فراہم کرنا اور کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی میں مزید نکھار لانا ہے۔ کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور انہیں ضروری ہدایات بھی دیں۔








