شاہد آفریدی کی آئی سی سی کے مبینہ دہرے معیار پر تنقید

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے مبینہ دہرے معیار پر کھل کر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک سابق بین الاقوامی کرکٹر ہونے کے ناتے انہیں آئی سی سی کی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ شاہد آفریدی کے مطابق آئی سی سی نے 2025میں پاکستان …

لاہور۔25جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے آئی سی سی کے مبینہ دہرے معیار پر کھل کر تنقید کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ایک سابق بین الاقوامی کرکٹر ہونے کے ناتے انہیں آئی سی سی کی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

شاہد آفریدی کے مطابق آئی سی سی نے 2025میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے بھارتی فیصلے کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر قبول کیا تاہم جب معاملہ بنگلا دیش سے متعلق آیا تو اسی نوعیت کے خدشات کو سنجیدگی سے لینے سے گریز کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ ادارے کو تمام رکن ممالک کے ساتھ یکساں اور منصفانہ رویہ اپنانا چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر سکیورٹی خدشات کو ایک ملک کے لیے قابلِ قبول سمجھا جاتا ہے تو دیگر ممالک کیلئے بھی اسی اصول پر عمل ہونا چاہئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے دوہرے معیارات نہ صرف کرکٹ کے عالمی نظم و نسق پر سوالات اٹھاتے ہیں بلکہ کھیل کی روح کے بھی منافی ہیں۔