لاہور۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی جوہر ٹائون میں واقع کھوکھر پیلس پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے انتقال پر ان کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے مرحوم ملک عرفان شفیع کھوکھر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوفا دوست اور دیرینہ ساتھی …
وفاقی وزیر حنیف عباسی کی کھوکھر پیلس جوہر ٹائون آمد،ملک عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے انتقال پر اہل خانہ سے اظہارتعزیت
لاہور۔25جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی جوہر ٹائون میں واقع کھوکھر پیلس پہنچے جہاں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی ملک عرفان شفیع کھوکھر مرحوم کے انتقال پر ان کے والد اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے نے مرحوم ملک عرفان شفیع کھوکھر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک باوفا دوست اور دیرینہ ساتھی تھے، جن کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔محمد حنیف عباسی نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلی ہمدردی اورافسوس کا اظہارِ کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔








