کراچی۔ 25 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گل پلازہ سانحہ میں شہید ہونے والے محمد آفتاب کے گھر جا کر ان کی والدہ، بچوں اور اہلِ خانہ سے تعزیت و اظہارِ ہمدردی کیا۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے لواحقین کے غم میں شریک ہوتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔گورنر …
گورنر سندھ کاگل پلازہ سانحہ میں شہید ہونے والے محمد آفتاب کی والدہ، بچوں اور اہلِ خانہ سے اظہار تعزیت
کراچی۔ 25 جنوری (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گل پلازہ سانحہ میں شہید ہونے والے محمد آفتاب کے گھر جا کر ان کی والدہ، بچوں اور اہلِ خانہ سے تعزیت و اظہارِ ہمدردی کیا۔اتوار کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے لواحقین کے غم میں شریک ہوتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔گورنر سندھ نے اعلان کیا کہ شہید محمد آفتاب کے بچوں کی تعلیم کے تمام اخراجات کی ذمہ داری وہ خود اٹھائیں گے جبکہ گل پلازہ سانحہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے پلاٹ اور گھریلو اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھائیں گے۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا کہ گل پلازہ سانحہ کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے تاکہ ذمہ داروں کا تعین ممکن ہو سکے۔








