انگلش پریمیئر لیگ،آسٹن ولا کی 14ویں فتح

لندن۔26جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-2 گول ہرا دیا،یہ آسٹن ولا کی ای پی ایل میں 14ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی …

لندن۔26جنوری (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ میں آسٹن ولا کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کی بدولت نیوکیسل یونائیٹڈ کو 0-2 گول ہرا دیا،یہ آسٹن ولا کی ای پی ایل میں 14ویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ کا 34 واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔سینٹ جیمز پارک، نیو کیسل اپون ٹائن، انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں آسٹن ولا اور نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آسٹن ولا کی ٹیم نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف نیو کیسل یونائیٹڈ کی ٹیم کو باآسانی 0-2 گول سے ہرا دیا۔

آسٹن ولا کی جانب سےایمیلیانو بوینڈیا نے 19 ویں اور اولی واٹکنزنے 88ویں منٹ پر ایک،ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔میچ میں نیوکیسل یونائیٹڈ کی جانب سے کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔ یہ آسٹن ولا کی ای پی ایل میں 14ویں فتح ہے اور وہ 46 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر ہے۔ واضح رہے کہ ای پی ایل آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ 50 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم 46 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم کے بھی 46 پوائنٹس ہیں تاہم وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔