سپینش لالیگا میں بارسلونا نے ریال اوویڈوکو 0-3گول سے ہرا دیا

میڈرڈ۔26جنوری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 21ویں میچ میں ریال اوویڈو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے ریال اوویڈو کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا کر سپینش لالیگا میں 17 ویں فتح سمیٹ لی۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو،رافنھا اور لامین یمل ایک، ایک گول …

میڈرڈ۔26جنوری (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بارسلونا نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہسپانوی فٹ بال لیگ لالیگا کے اپنے 21ویں میچ میں ریال اوویڈو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ای ایس پی این کے مطابق بارسلونا کی ٹیم نے ریال اوویڈو کی ٹیم کو 0-3 گول سے ہرا کر سپینش لالیگا میں 17 ویں فتح سمیٹ لی۔دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو،رافنھا اور لامین یمل ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 17ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے بعد فاتح ٹیم نے قیمتی تین پوائنٹس حاصل کرنے کے ساتھ ٹیبل پر اپنی پہلی پوزیشن کو مزید مستحکم بنالیا۔

سپینش لیگ لالیگا کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ سپین میں میں جاری ہے جس میں سائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ پیر کو سپین کے شہر بارسلونا کے اسپاٹائف کیمپ نو میں کھیلے گئے میچ میں بارسلونا اور ریال اوویڈو کی ٹیم آمنے سامنے تھیں جس میں انتہائی شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن بارسلونا کی ٹیم نے حریف ریال اوویڈو کو باآسانی 0-3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چیمپئن بارسلونا کی جانب سے دانی اولمو،رافنھا اور لامین یمل نے بالترتیب 52، 57 اور 73ویں منٹ پر نے ایک، ایک گول کر کے اپنی ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ریال اوویڈو کی جانب کوئی گول سکور نہ ہوسکا۔ یہ بارسلونا کی لیگ میں 17ویں فتح ہے ۔