پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ،متعدد کاروباری اداروں پر بھاری جرمانے عائد

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور سمیت صوبے بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں53 میٹ شاپس اور25 معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی جہاں قوانین کی خلاف ورزی پر2 مقدمات درج کیے گئے جبکہ5 ہزار کلوگرام سے زائد ناقص و غیر معیاری گوشت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر …

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور سمیت صوبے بھر میں صحت دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں53 میٹ شاپس اور25 معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ کی گئی جہاں قوانین کی خلاف ورزی پر2 مقدمات درج کیے گئے جبکہ5 ہزار کلوگرام سے زائد ناقص و غیر معیاری گوشت تلف کر دیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق صوبے بھر میں198 ریسٹورنٹس کی انسپکشن کی گئی جن میں سے 54 ریسٹورنٹس کو مجموعی طور پر9 لاکھ21 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، قوانین کی خلاف ورزیوں پر دو مقدمات بھی درج کروائے گئے، اس کے علاوہ لازمی ریکارڈ، ضروری دستاویزات اور ملازمین کے میڈیکل سرٹیفکیٹس بھی موجود نہیں تھے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمہ وقت فیلڈ میں متحرک ہے۔