اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فتح جنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت طارق علی خان کی عیادت کے لئے اسلام آباد میں ان کی رہائش پر گئے ، اس موقع پر سردار نسیم خان اور ان کے فرزند مدثر امیر خان بھی موجود تھے۔ پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر طارق علی خان کے لئے …
اسلام آباد،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی سیاسی شخصیت طارق علی خان کی عیادت ، صحت یابی کے لیے دعا کی
اسلام آباد۔26جنوری (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی فتح جنگ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت طارق علی خان کی عیادت کے لئے اسلام آباد میں ان کی رہائش پر گئے ، اس موقع پر سردار نسیم خان اور ان کے فرزند مدثر امیر خان بھی موجود تھے۔
پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر طارق علی خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی مکمل صحت یابی و درازی عمر کی دعا کی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال ، خیبرپختونخوا کے حالات اور باہمی دلچسپی کے امور بارے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔








