چین کی چن یو فی نے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا

جکارتہ ۔26جنوری (اے پی پی):چین کی اولمپک چیمپئن بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارتی 27 سالہ چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن کھلاڑی پچامن اوپٹنیپوتھ کو شکست دی۔ بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار …

جکارتہ ۔26جنوری (اے پی پی):چین کی اولمپک چیمپئن بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے انڈونیشیا ماسٹرز اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق بھارتی 27 سالہ چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن کھلاڑی پچامن اوپٹنیپوتھ کو شکست دی۔

بی ڈبلیو ایف ورلڈ ٹور پر انڈونیشیا اوپن بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے کانٹے دار مقابلے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری تھے ، جس کے استورا سینیان سپورٹس سٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کےفائنل میچ میں چین کی اولمپک چیمپئن بیڈمنٹن سٹار چن یو فی نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی بیڈ منٹن کھلاڑی پچامن اوپٹنیپوتھ کو سٹریٹ سیٹس میں 0-2 سے شکست دی۔

ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یو فی کی فتح کا سکور 21-23 اور 13-23تھا۔بی ڈبلیو ایف سپر 500 ایونٹ کے فائنل میں چن یو فی نے خاص طور پر دوسرے گیم میں عمدہ اٹیکنگ کھیل اور بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کیا۔ یہ رواں ماہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دوسرا مقابلہ تھا، اس سے قبل ملائیشیا اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں چن یو فی نے تین گیمز کے سخت مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی تھی۔

فائنل میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے چن یو فی نے کہا کہ وہ زیادہ تر مقابلے میں برتری پر رہیں، تاہم چند غلطیوں کے باعث مقابلہ قدرے مشکل ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آخری لمحات میں پُرعزم رہیں اور کامیابی سمیٹنے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے ٹائٹل کو ٹورنامنٹ سے قبل اپنا ہدف قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔