میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ امانڈا انیسیمووا اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینااپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژن یو اور بیلجیم کی ایلیس مارٹینز ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ …
امانڈا انیسیمووا اور ایلینا ریباکینا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):امریکا کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی فورتھ سیڈڈ امانڈا انیسیمووا اور قازقستان کی ٹینس کھلاڑی ایلینا ریبا کینااپنی پیش قدمی کو جاری رکھتے ہوئے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژن یو اور بیلجیم کی ایلیس مارٹینز ویمنز سنگلز پری کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہار کر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔
اے ایف پی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں پیر کو کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل میچ میں چین کی ٹینس کھلاڑی وانگ ژن یو کا سفر اختتام کو پہنچ گیا، جب انہیں پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں امریکا کی چوتھی سیڈ امانڈا انیسیمووا کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جان کین ایرینا میں کھیلے گئے میچ میں امانڈا انیسیمووانے چین کی حریف کھلاڑی وانگ ژن یو کے خلاف سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)اور 4-6سے کامیابی حاصل کی۔
اس میچ کا دورانیہ ایک گھنٹہ 42 منٹ رہا، جس میں دونوں کھلاڑیوں نے اپنی عمدہ کارکردگی کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا۔پری کوارٹر فائنل رائونڈ کے ایک اور میچ میں قازقستان کی ٹینس سٹار اور ایونٹ کی ففتھ سیڈڈ ایلینا ریبا کینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیم کی ایلیس مارٹینز کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔









