میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،میگاایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جینک سنر نے آسٹریلین اوپن میں خود کو ایک بار پھر تازہ دم اور پراعتماد ثابت کرتے ہوئے ہم وطن لوشیانو داردیری کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ …
سیکنڈسیڈڈ جینک سنر کی شاندار کارکردگی،آسٹریلین اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل
میلبورن۔26جنوری (اے پی پی):اٹلی کے نامور ٹینس سٹار ،میگاایونٹ کے سیکنڈ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن جینک سنر نے آسٹریلین اوپن میں خود کو ایک بار پھر تازہ دم اور پراعتماد ثابت کرتے ہوئے ہم وطن لوشیانو داردیری کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بی بی سی کے مطابق آسٹریلیا کے شہرمیلبورن نے میں جاری 114 ویں میگا ایونٹ میں مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں اطالوی دفاعی چیمپئن جینک سنرنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی لوشیانوداردیری کو ہر اکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ۔
اطالوی سیکنڈ سیڈڈ سٹار جینک سنر نے چوتھے راؤنڈ کے مقابلے میں ہم وطن حریف کھلاڑی لوشیانوداردیری 1-6، 3-6اور6-7 (2-7) سے شکست دی۔میچ سے قبل جینک سنر نے اعتراف کیا تھا کہ وہ گزشتہ راؤنڈ میں شدید گرمی اور پٹھوں میں تکلیف کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہو سکتے تھے، تاہم اس بار وہ نسبتاً بہتر جسمانی حالت میں نظر آئے۔ انجری سے متاثر لوشیانو داردیری کے خلاف جینک سنر نے ابتدا ہی سے جارحانہ انداز اپنایا اور پہلے دو سیٹس میں صرف چار گیمز گنوائے۔
تاہم تیسرے سیٹ میں جینک سنر پر تھکن کے آثار نمایاں ہوئے، جب لوشیانو داردیری نے سخت مزاحمت کرتے ہوئے مقابلہ ٹائی بریک تک پہنچا دیا۔ اس مرحلے پر دفاعی چیمپئن جینک سنر نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھائی اور ٹائی بریک میں حاوی رہتے ہوئے میچ اپنے نام کر لیا۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے دفاعی چیمپئن جینک سنر نے کہا کہ مقابلہ آسان نہیں تھا کیونکہ دونوں کھلاڑی کورٹ سے باہر اچھے دوست ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تیسرے سیٹ میں چند مواقع ضائع ہونے کے باعث وہ دباؤ میں آ گئے تھے، تاہم تین سیٹس میں کامیابی پر وہ مطمئن ہیں۔24 سالہ جینک سنر میلبورن پارک میں مسلسل 18ویں فتح کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچے ہیں، جہاں کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ امریکا کے بین شیلٹن یا ناروے کے بارہویں سیڈ کیسپَر رڈ سے ہوگا۔









