لاہور۔26جنوری (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز اور سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے انتظامی امور اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز خواتین سپورٹس کا صوبے …
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس، کھیلتا پنجاب پنک گیمز اور سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے

مزید خبریں
لاہور۔26جنوری (اے پی پی):سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی کی زیر صدارت سپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز اور سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز کے انتظامی امور اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد علی نے کہا کہ کھیلتا پنجاب پنک گیمز خواتین سپورٹس کا صوبے کا سب سے بڑا ایونٹ ہے، جس میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے خواتین کھلاڑی شرکت کریں گی۔اجلاس میں سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ اسکالرشپ میں نمایاں اضافہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری سپورٹس پنجاب کے مطابق پلاٹینیم کیٹگری کی اسکالرشپ 70 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کی جا رہی ہے، گولڈ کیٹگری 50 ہزار سے بڑھا کر 75 ہزار روپے جبکہ سلور کیٹگری 30 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کی جارہی ہے۔ اسی طرح ایمرجنگ کیٹگری میں بھی اسکالرشپ 15 ہزار کے بجائے 30 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محمد علی نے کہا کہ صوبائی وزیر کھیل کی ہدایت پر کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کھیلوں کی ترقی کے لیے درست سمت میں گامزن ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شبیر حسین چیمہ، پنشن فنڈ کے افسران، ڈائریکٹر سپورٹس رانا ندیم انجم اور ڈائریکٹر ایڈمن عابد شوکت نے بھی شرکت کی۔








