آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز،قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ کا تیسرا روز بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ جاری

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا تیسرا روز بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا، جہاں کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس اور کھیل کی مہارتوں کو مزید نکھارنے کے لیے سخت محنت کی۔ کیمپ کے تیسرے روز آپشنل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی ٹیم کے تین نمایاں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا تیسرا روز بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ جاری رہا، جہاں کھلاڑیوں نے اپنی فٹنس اور کھیل کی مہارتوں کو مزید نکھارنے کے لیے سخت محنت کی۔ کیمپ کے تیسرے روز آپشنل ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی ٹیم کے تین نمایاں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کے ساتھ تجربہ کار بلے باز فخر زمان اور مڈل آرڈر بیٹسمین عثمان خان نے آپشنل سیشن میں حصہ لیتے ہوئے بھرپور ٹریننگ کی۔ تینوں کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی نگرانی میں بیٹنگ اور بالنگ نیٹس میں بھرپور پریکٹس کی جہاں بیٹنگ کے مختلف شاٹس، ٹائمنگ اور شاٹ سلیکشن پر خصوصی توجہ دی گئی۔ٹریننگ کے دوران بالنگ ڈیپارٹمنٹ میں بھی لائن اور لینتھ بہتر بنانے پر کام کیا گیا جبکہ کھلاڑیوں نے میچ کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیٹ پریکٹس کی۔

کوچز کی جانب سے کھلاڑیوں کو قیمتی مشورے دئیے گئے تاکہ آئندہ مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔کیمپ کے تیسرے روز کا یہ سیشن اگرچہ آپشنل تھا تاہم شریک کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور محنت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ قومی اسکواڈ آئندہ ٹی ٹونٹی چیلنجز کے لیے پوری طرح تیار نظر آ رہا ہے۔

کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیک پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کیمپ قومی ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں مثبت کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں