انیتا کریم ایم ایم اے مقابلے میں ویزا مسائل کی وجہ سے شرکت نہ کر سکیں

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):ابوظہبی میں ہونے والے ایم ایم اے مقابلے میں پاکستانی فائٹر انیتا کریم ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکیں۔ انیتا کریم کی فائٹ 31 جنوری کو شیڈول تھی، مگر مقررہ وقت تک ویزا نہ ملنے پر ایونٹ انتظامیہ نے ان کی جگہ کسی اور فائٹر کومنتخب کر لیا۔انیتا کریم نے کہا کہ انہوں نے اس مقابلے کے لیے کئی ماہ تک سخت …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):ابوظہبی میں ہونے والے ایم ایم اے مقابلے میں پاکستانی فائٹر انیتا کریم ویزا جاری نہ ہونے کی وجہ سے شرکت نہ کر سکیں۔ انیتا کریم کی فائٹ 31 جنوری کو شیڈول تھی، مگر مقررہ وقت تک ویزا نہ ملنے پر ایونٹ انتظامیہ نے ان کی جگہ کسی اور فائٹر کومنتخب کر لیا۔انیتا کریم نے کہا کہ انہوں نے اس مقابلے کے لیے کئی ماہ تک سخت محنت کی تھی، مگر ویزا مسائل نے ان کے تمام منصوبوں کو متاثر کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہفتوں کے اندر ایک اور فائٹ بھی طے تھی

لیکن اس طرح کے انتظامی مسائل کھلاڑیوں کے کیریئر کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایتھلیٹس کے ویزا معاملات کو سنجیدگی سے حل کیا جانا چاہیے۔انیتا کریم کے منیجر یاسر مشتاق نے بتایا کہ فائٹ میں شرکت نہ کر پانے کی وجہ صرف ویزا میں تاخیر تھی۔ ان کے مطابق ایونٹ انتظامیہ نے ویزا کے لیے ایک واضح ڈیڈ لائن دی تھی اور اضافی وقت بھی دیا گیا، تاہم اس دوران ویزا جاری نہ ہو سکا۔