کوآپریٹو چیلنج کپ ،یونی سافٹ ویئر اورنیٹ سول نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کر لی

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):کوآپریٹو چیلنج کپ کے 7ویں ایڈیشن میں یونی سافٹ ویئر اور نیٹ سول نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مزید دو ٹیموں کا فیصلہ رواں ہفتے ہونے والے میچز میں ہوگا جبکہ یکم فروری کو ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان سجے گا ۔پہلے کوارٹر فائنل میں یونی سافٹ وئیر پاکستان نے سردار گروپ کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ سردار …

لاہور۔27جنوری (اے پی پی):کوآپریٹو چیلنج کپ کے 7ویں ایڈیشن میں یونی سافٹ ویئر اور نیٹ سول نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔مزید دو ٹیموں کا فیصلہ رواں ہفتے ہونے والے میچز میں ہوگا جبکہ یکم فروری کو ٹائٹل کے حصول کیلئے میدان سجے گا ۔پہلے کوارٹر فائنل میں یونی سافٹ وئیر پاکستان نے سردار گروپ کو 6 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ۔

سردار گروپ نے 8کھلاڑیوں کے نقصان پر155 رنز بنائے،جواب میں یونی سافٹ ویئر پاکستان نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ حاصل کر کے سردار گروپ کی پیش قدمی روک دی۔دوسرے کوارٹر فائنل میں نیٹ سول نے ڈی پی ایس کو 60رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی ۔نیٹ سول نے پہلے کھیلتے ہوئے 200رنز کا ہندسہ جوڑا،ہدف کے تعاقب میں میدان میں اترنے والی ڈی پی ایس کی ساری ٹیم 140رنز پر میدان بدر ہ گئی ۔

سیمی فائنل تک رسائی کیلئے آئی پی سی اور ایل سی آئی جبکہ نوامیڈ اور بینک اسلامک کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔