لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف نے ٹی20ورلڈ کپ 2026میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے آئی سی سی کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیش کی کرکٹ ویورشپ دس ممالک کی مجموعی ویورشپ کے برابر ہے، اس کے باوجود آئی سی سی نے بنگلادیش کو ورلڈ …
سابق کرکٹر محمد یوسف کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بنگلادیش کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے پر آئی سی سی کے فیصلے پر سخت تنقید

مزید خبریں
لاہور۔27جنوری (اے پی پی):پاکستان کے سابق مایہ ناز کرکٹر محمد یوسف نے ٹی20ورلڈ کپ 2026میں بنگلادیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے آئی سی سی کے فیصلے پر سخت تنقید کی ہے۔محمد یوسف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بنگلادیش کی کرکٹ ویورشپ دس ممالک کی مجموعی ویورشپ کے برابر ہے، اس کے باوجود آئی سی سی نے بنگلادیش کو ورلڈ کپ سے باہر رکھ کر انصاف اور تسلسل کے اصولوں پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔
انہوں نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، اسکاٹ لینڈ، نیپال، نیدرلینڈز، آئرلینڈ، نمیبیا، زمبابوے، سری لنکا اور افغانستان جیسے دس ممالک کی مجموعی ویورشپ تقریبا 178ملین بنتی ہے جبکہ بنگلادیش کی اکیلے ویورشپ 176ملین ہے۔محمد یوسف کا کہنا تھا کہ ایسے فیصلے نہ صرف کرکٹ کی مقبولیت بلکہ شائقین کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔








