ریاض ۔28جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں کویتی ہم منصب شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے ملاقات کی۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ اپنے بھائی کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح سے ملاقات کی۔دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات، دفاعی شعبے میں تعاون کے پہلووں، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا …
سعودی اور کویتی وزرائے دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون مضبوط بنانے کا جائزہ

مزید خبریں
ریاض ۔28جنوری (اے پی پی):سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں کویتی ہم منصب شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح نے ملاقات کی۔شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ اپنے بھائی کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح سے ملاقات کی۔دونوں برادر ملکوں کے درمیان تعلقات، دفاعی شعبے میں تعاون کے پہلووں، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
طے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔ نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔








