بین الاقوامی قانون میں رہتے ہوئے جنگ روکنے کا ہرعمل خوش آئند،اسلامی اتحاد خطے میں دیرپا سلامتی ،استحکام اور امن کا ضامن ہے،ایران

ریاض ۔28جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے اندر رہتے ہوئے جنگ روکنے کے ہرعمل کا خیر مقدم کرتا ہے،اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں دیرپا سلامتی ،استحکام اور امن کا ضامن ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’’اے ایف پی ‘‘کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے …

ریاض ۔28جنوری (اے پی پی):ایران نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے اندر رہتے ہوئے جنگ روکنے کے ہرعمل کا خیر مقدم کرتا ہے،اسلامی ممالک کا اتحاد خطے میں دیرپا سلامتی ،استحکام اور امن کا ضامن ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’’اے ایف پی ‘‘کے مطابق ان خیالات کا اظہار ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ تہران بین الاقوامی قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے جنگ کو روکنے والے ہر عمل کا ہمیشہ خیرمقدم کرتا ہے،

ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک اگر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو خطے میں دیر پا سلامتی، استحکام اور امن کا قیام ممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں صرف عدم استحکام کا باعث بنیں گی،ان دھمیکوں اور نفسیاتی کارروائیوں سے خطے کا امن و امان متاثر کرنے اور عدم استحکام کے سوا کچھ نہیں نکلے گا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ایران کی خود مختاری کا احترام کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مملکت اپنی فضائی حدود یا سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے تنازعات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کسی بھی کوشش کےلیے مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا جس سے خطے میں سلامتی اور استحکام میں اضافہ ہو۔ صدر مسعود پزشکیان نے ایران کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کے احترام کے حوالے سے مملکت کے موقف اور خطے میں سلامتی و استحکام کے لیے ولی عہد کی کوششوں کو سراہا۔