نئی دہلی۔28جنوری (اے پی پی):بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی این سی پی کی رہنما اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی این سی پی کی رہنمااجیت پوار بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں بدھ کی صبح ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے لئے بارامتی پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ان کا طیارہ حادثے کا …
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی اجیت پوار طیار ہ حادثےمیں ہلاک

مزید خبریں
نئی دہلی۔28جنوری (اے پی پی):بھارتی ریاست مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی این سی پی کی رہنما اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی این سی پی کی رہنمااجیت پوار بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں بدھ کی صبح ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے لئے بارامتی پہنچے تھے جہاں ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران ان کا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں اجیت پوار، 2 پائلٹ اور نائب وزیراعلیٰ کے 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے ۔
حادثے کی جگہ سے موصول ہو نے والی تصاویر میں طیارے کا ملبہ پورے علاقے میں بکھرا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، جس سے شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ اجیت پوار ممبئی سے چارٹرڈ کیے گئے طیارے لیئر جیٹ ۔45 سے بارامتی روانہ ہوئے تھے۔ انہوں نے گزشتہ روز ممبئی میں کابینہ کی میٹنگ میں شرکت کی تھی اور پونے میں آنے والے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کئی میٹنگز کے لیے بارامتی جا رہے تھے۔








