لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اس بار مجموعی طور پر89 مقامی کھلاڑی5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پلاٹینم کیٹیگری میں16 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ،حارث رئوف اور شاداب خان کی موجودگی برقرار ہے، …
پاکستان سپر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان ،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔28جنوری (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اس بار مجموعی طور پر89 مقامی کھلاڑی5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ پلاٹینم کیٹیگری میں16 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ،حارث رئوف اور شاداب خان کی موجودگی برقرار ہے، اس کے علاوہ سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کو ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی دی گئی ہے جبکہ صاحبزادہ فرحان گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں پہنچ گئے ہیں۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں11 کھلاڑی شامل ہیں، جن میں محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا کو گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی دی گئی ہے، گولڈ کیٹیگری میں مجموعی طور پر 32 کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں30 کھلاڑی کھیلیں گے۔ہر فرنچائز آکشن سے پہلے اپنی ٹیم میں کل4 کھلاڑی اور فی کیٹیگری ایک کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی۔ پی ایس ایل کا پہلا اور تاریخی پلیئرز آکشن11 فروری کو منعقد ہوگا، اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ کو بھی3 فروری تک بڑھا دیا گیا ہے۔








