واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شام کے صدر احمد الشراع سےٹیلی فون پرزبردست اور اہم بات چیت ہوئی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا کی کوشش رہی ہے کہ شام کی سرکاری افواج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان حال ہی میں ہونے والی جنگ بندی برقرار رہے۔ جوامریکی کوششوں سے ممکن ہوا تھا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے …
شام کے صدر سے ٹیلی فون پر زبردست بات چیت ہوئی ، امریکی صدر

مزید خبریں
واشنگٹن ۔28جنوری (اے پی پی):امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی شام کے صدر احمد الشراع سےٹیلی فون پرزبردست اور اہم بات چیت ہوئی ہے۔العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے کہا کہ امریکا کی کوشش رہی ہے کہ شام کی سرکاری افواج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان حال ہی میں ہونے والی جنگ بندی برقرار رہے۔ جوامریکی کوششوں سے ممکن ہوا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول شام کے صدر بہت باعزت اور باوقار شخص ہیں،ان کے ساتھ کئی امور پر کام ہو رہا ہے اور چیزیں آگے بڑھ رہی ہیں، اس لیے ہم اس بارے میں بڑے خوش ہیں۔شام کے ایوان صدر کی طرف سے بھی اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں صدر احمد الشراع نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح سے ایسی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے کہ داعش اور دیگر دہشت گرد گروپوں کی واپسی نہ ہو سکے۔








